بھارت کی پھر اشتعال انگیزی، سول آبادی پر فائرنگ، خاتون زخمی

493873 28247429 - بھارت کی پھر اشتعال انگیزی، سول آبادی پر فائرنگ، خاتون زخمی

بھارتی فوج نے ایک بار پھر اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سول آبادیوں پر فائرنگ کی جس سے خاتون زخمی ہو گئی۔

بھارتی بزدل افواج نے کنٹرول لائن کے راولا کوٹ سیکٹر میں سول آبادیوں کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ سے زخمی خاتون کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی خاتون سکینہ بی بی مندھر گاؤں کی رہائشی ہے۔